سعودی ولی عہد کی آمد پر کتنے اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خبر ہے ؟ خاور گھمن نے بہت بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی خاور گھمن نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات ریاستی تعلقات ہیں اور یہ ایسے ہی رہی گے چاہے مریم نواز کی حکومت آجائے،سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے 30ارب ڈالر تک کی خبریں ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہاکہ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے 30ارب ڈالر تک کی خبریں ہیں، ہم اسلامی فوجی اتحاد کاحصہ ہیں اور افغانستان بھی اس کاحصہ ہے، دہشتگردی کے خلاف اتحاد بہت اہم ہے جس کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف پاکستان میں آئے ہوئے ہیں اور ان کی آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ریاستی تعلقات ہیں اور یہ ایسے ہی رہیں گے چاہے مریم نواز کی حکومت آئے یا کسی اور کی آئے ۔