سعودی ولی عہد کے دورے پر یہ کام نہ کیا جائے ، وفاقی وزیر فیصل واڈا کی اپوزیشن سے اپیل

سعودی ولی عہد کے دورے پر یہ کام نہ کیا جائے ، وفاقی وزیر فیصل واڈا کی اپوزیشن ...
سعودی ولی عہد کے دورے پر یہ کام نہ کیا جائے ، وفاقی وزیر فیصل واڈا کی اپوزیشن سے اپیل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا کہ اپوزیشن سعودی ولی عہد کے دورے پر سیاست نہ کرے ، ہماری قوم فقیر نہیں ہے ،سعودی پاکستانی عوا م کےلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ہم مہمان نواز ملک ہیں ، ہمارے پاس سعودی ولی عہد آرہے ہیں اوروہ ایک تاریخی سرمایہ کاری کرنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورے پر تنقید نہ کی جائے بلکہ سیاسی نقطہ نظر کو اس دورے سے الگ رکھا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتنا اہم دورہ پچھلے ادوار میں کبھی نہیں ہوا ، اپوزیشن سعودی ولی عہد کے دورے پر سیاست نہ کرے ، ہماری قوم فقیر نہیں ہے ،سعودی پاکستانی عوا م کےلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

مزید : قومی