”حکومت اس بات کو مان لے کہ شہباز شریف ۔۔۔۔“ خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو واضح پیغام دیدیا

”حکومت اس بات کو مان لے کہ شہباز شریف ۔۔۔۔“ خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو ...
”حکومت اس بات کو مان لے کہ شہباز شریف ۔۔۔۔“ خورشید شاہ نے تحریک انصاف کو واضح پیغام دیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنماخورشیدشاہ نے کہاہے کہ حکومت کو پیغام ہے کہ وہ اس بات کو مان لے کہ شہبازشریف ہی چیئر مین پی اے سی ہونگے ، میں یہ بھی کوشش کروں گا کہ اپوزیشن کارویہ بھی منفی نہ ہو۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزراءکویہ پتہ ہی نہیں ملک میں کیا ہورہاہے؟اس کی کارکردگی کو سراہا جاتا ہے جو اپوزیشن کو زیادہ گالیاں دیتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت والے ابھی تک کنٹینرپر چڑھے ہوئے ہیں، ہم نے ابھی تک تحریک انصاف کے ساتھ وہ نہیں کیا جو وہ اپوزیشن میں کیا کرتے تھے ، میرا حکومت کو پیغام یہی ہے کہ وہ اس بات کو مان لے کہ شہبازشریف ہی چیئر مین پی اے سی ہونگے ، میں یہ کوشش کروں گا کہ اپوزیشن کارویہ بھی منفی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمانی روایا ت کو تباہ کرنا چاہتی ہے ، تحریک انصاف اچھے قوانین لائے تو ہم حمایت کریں گے ، اس ملک میں اداروں میں جان ہے ، اس لئے ہم کو سنبھل کر چلنا چاہئے ، حکومت کی حرکتوں سے خوف آتا ہے ۔

مزید : قومی