پی ٹی آئی رہنماؤں کے سابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور احمد شہزاد کے خلاف کروڑوں روپے کر پشن کے سنگین ترین الزامات ،وزیر اعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کے سابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور احمد شہزاد کے خلاف ...
پی ٹی آئی رہنماؤں کے سابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور احمد شہزاد کے خلاف کروڑوں روپے کر پشن کے سنگین ترین الزامات ،وزیر اعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحر یک انصاف کے رہنماؤں نے سابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ خاور احمد شہزاد کے خلاف کروڑوں روپے کی کر پشن کے سنگین ترین الزامات عائد کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے تمام ثبوتوں کی انکوائری کروانے اور خاور احمد شہزادکو نوکری سے برطرف کر نے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے سابق ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ  کے خلاف ڈی جی اینٹی کر پشن پنجاب کو بھی کارروائی کیلئے درخواست دیدی جبکہ ن لیگ کے ایم پی اے سمیع اللہ خان کو خاور شہزاد کی حمایت کر نے پر ’’چوروں ‘‘کا محافظ قرار دیدیا ۔

 لاہور پر یس کلب میں تحر یک انصاف کے ایم پی اے سعید احمدسعیدی ،سابق ضلع ناظم چوہدری اشفاق ،سابق ایم پی اے بر یگیڈر(ر) جاوید اکر م (ستارہ امتیاز )نے مشتر کہ ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب کررہے تھے ۔تحر یک انصاف کے ایم پی اے سعید احمد سعیدی نے گور نر پنجاب کے خلاف (ن) لیگ کے ایم پی اے سمیع اللہ خان کی تحر یک التواء کار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمدسرور جب سینیٹر بنے تو سمیع اللہ خان کی بیگم عظمی بخاری اسمبلی میں روتی رہی ہے اور اب چوہدری محمدسرور کے گور نر بننے پر انکے شوہر سمیع اللہ خان نے رونا شروع کردیا ہے، ہم سب چوروں اور انکے محافظوں کو اسمبلی کے اندر اور باہر بے نقاب کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سمیع اللہ خان کو یہ ہی پتہ نہیں کہ رولز کے تحت گور نر کے خلاف اسمبلی میں کسی قسم کی کوئی تحر یک نہیں لا ئی جاسکتی اور ویسے بھی تحر یک التواء کار میں جس ڈاکٹر رضوان کو گور نر پنجاب کا بھائی لکھا گیا ہے وہ سب جھوٹ کا پلندہ ہے کیونکہ اس نام کا کوئی بندہ گور نر پنجاب کا بھائی نہیں ۔

سابق ضلع ناظم چوہدری اشفاق ،سابق ایم پی اے بر یگیڈر(ر) جاوید اکر م نے کہا کہ خاور احمد شہزاد نے بطور ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ قومی خزانہ کو کڑوروں کا ٹیکہ لگایا ہے ،کمالیہ شوگر مل کے معاملات کو اسٹنٹ کمشنر کے ذمہ ہوتے ہیں مگر خاور شہزا نے بطور ڈی سی تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لیے اور ماہانہ10لاکھ روپے اپنے پی اے شہزاد کے ذریعے وصول کرتا رہا ہے، پنجاب ریونیو کی زمین پر72کینال 321گ ب مر بع74میں گندم کاشت کرواکر بھی خاور شہزاد نے لاکھوں روپے کمائے ہیں اور اسکے اور اسکی فیملی کے اکاؤنٹس چیک کیے جائے تو تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔ تحر یک انصاف کے راہنماؤں نے کہا کہ پیغام پاکستان کا انچا رج اپنے والد کو لگا کر دختران پاکستان کا انچار ج اپنی بیگم خاور شہزاد کو لگا کر ان پروگراموں کیلئے آنیوالے فنڈز سے بھی لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں۔ خاور شہزاد نے بطور ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 405گ ب میں سکول کی دیوار گرا کر 3کینال اراضی پر قبضہ کروایا جو آج بھی موجود ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب اس کا بھی نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ ایم ایس نیاز محمد کیساتھ ملکر بوگس بلوں کے ذریعے بھی قومی خزانہ کو نقصان پہنچاتا رہا ہے تحر یک انصاف کے راہنماؤں نے یہ بھی بتایا کہ خاور شہزاد نے 290گ ب تنویر خان 5لاکھ روپے رشوت لیکر نمبردار لگایا حالانکہ تنویر خان کے پاس آسڑیلیا کی شہرت ہے اور وہ گاؤں بھی نہیں رہتا سابق ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ 5گاڑیاں استعمال کر رہے تھے جن میں2گاڑیاں ڈویژنل پبلک سکو ل اور1سول ڈیفنس کی گاڑی اور ایک محکمہ صحت کی گاڑی اور ایک سرکاری کروالا بھی استعمال کر رہے تھے اور غیر قانونی طور پر ایک کی بجائے 2سرکاری رہائش گاہیں ساہیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں استعمال کر رہے تھے ہم نے انکے خلاف ڈی جی اینٹی کر پشن کو بھی درخواست دیدی ہے جسکی بنا ء پرہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب انکو عہدے سے ہٹائے اور انکے خلاف پیڈاایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے کیونکہ خاور شہزاد نہ صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ تحر یک انصاف کے قائدین کے خلاف بھی سنگین الزام تر شیاں کر رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں نئے پاکستان میں ایسے لوگوں کو انکے انجام سے دوچار کیا جائیگا ۔