15ویں جیپ ریلی آج سے شروع چولستان میں میلہ ریسر پرجوش،روٹ کی چیکنگ مکمل
ملتان(نیوز رپورٹر) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) کے زیر اہتمام 15ویں چولستان جیپ ریلی2020ء آج سے شروع ہو رہی ہے۔کھلاڑیوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے زیر اہتمام 15ویں چولستان جیپ ریلی2020ء آج (جمعرات)سے شروع ہو رہی ہے۔جیپ ریلی میں شرکت کے لئے100سے زائد(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
کھلاڑی اپنے سامان اور ساتھیوں سمیت صحرائے چولستان پہنچ گئے۔آج13فروری صبح آٹھ بجے گاڑیوں کی رجسٹریشن، ڈرائیوروں اور نیوی گیٹرز کا میڈیکل چیک اپ اور وہیکل انسپکشن کا کام کیا جائے گا۔3بجے کوالیفائنگ راؤنڈ ہو گا جس کے لئے کھلاڑیوں نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔آج شام ساڑھے 6بجے ڈرائیور/ نیوی گیٹرز کانفرنس ہوگی۔کل 14فروری کو صبح ساڑھے ا?ٹھ بجے پری پیئرڈ گاڑیوں کی ریس کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا جبکہ تین بجے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لوکل سپورٹس ایونٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا اسی روز رات آٹھ بجے کلچرل پرفارمنس ہوگی۔15فروری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سٹاک کیٹگری اور وومن کیٹگری کی ریس ہو گی اسی روز ساڑھے بارہ بجے پیراگلائیڈنگ شو ہو گا جبکہ شام 6 بجے چولستان کلچر ل نائٹ اور قلعہ دراوڑ میں آتش بازی کا خوبصورت نظارہ پیش کیا جائے گا۔16 فروری کو صبح ساڑھے ا?ٹھ بجے پری پیئرڈ گاڑیوں کی ریس کا دوسرا اور فائنل مرحلہ شروع ہوگا جبکہ ساڑھے تین بجے ٹی سی بی کی پہلی بائیک ریس شروع ہوگی۔16فروری کو ہی شام سات بجیپوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔چولستان جیپ ریلی میں شرکت کرنے والے زیادہ ترکھلاڑی ایڈونچر کے شوقین ہیں اور ان کو پیچ داراور ٹیلوں پر مشتمل روٹ زیادہ پسند ہے۔آبزرویشن پوسٹیں قائم کرنے سے شارٹ کٹ لگانا ممکن نہیں رہتا۔ان باتوں کا اظہار ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب ریجنل آفس ملتان کے ٹورازم آفیسر اور گزشتہ15سالوں سے چولستان جیپ ریلی کا روٹ تیارکرنے والے شیخ محمد اعجاز نے میڈیاسے بات چیت کرتے کیا۔انہوں نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی میں روٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے اور اسی روٹ پر ہی کھلاڑی گاڑیاں بھگاتے ہیں اور بھرپور ایڈونچر سے لطف انداز ہوتے ہیں۔روٹ کی تیاری میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ اس میں ریتلا حصہّ بھی ہو۔ روٹ میں ٹیلے،پانی،کچا،ٹوبہ،سپیڈی اور سلوّ تمام حصے ا?ئیں تاکہ کھلاڑی کو ہر جگہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا بھرپور موقعہ ملے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی پیچ دار اور ٹیلوں پر مشتمل روٹ زیادہ پسند کرتے ہیں اورسیدھے ٹریک سے ان کو سپیڈ ملتی ہے اور ٹیلوں سے ان کی گاڑی ہوا میں جمپ کرتی ہوئی جاتی ہے۔ شیخ محمد اعجاز نے کہا کہ روٹ کی تیاری میں نشانات واضح طور پر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئے ا?نے والے کھلاڑیوں کو بھی روٹ پر گاڑی دوڑانے میں دشواری پیش نہ ا?ئے۔انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر چولستان جیپ کے ٹریک پر 10سے زائد ا?بزرویشن پوسٹیں بنائی جاتی ہیں۔یہ ا?بزرویشن پوسٹیں ان مقامات پر قائم ہوتی ہیں جہاں سے شارٹ کٹ لگائے جا سکتے ہیں۔ا?بزرویشن پوسٹوں کے قیام سے کھلاڑیوں کے لئے شارٹ کٹ لگانا ممکن نہیں ہوتا اور ان کا ہر پوسٹ سے گزرنا بھی لازمی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کے ٹریک میں مڈ بریک کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے یہاں کھلاڑی گاڑیوں کو 20منٹ کا ا?رام دیتے ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ان کو ری فل بھی کیا جاتا ہے۔ اس سال کھلاڑیوں کو ایک اچھا روٹ دیا جارہا ہیجو کہ ان کے اس کھیل کو یادگار بنا دے گا۔
ریلی