حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ صاحبزادہ محبوب سلطان

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ صاحبزادہ محبوب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گڑھ مہاراجہ(نامہ نگار)وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کیلئے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے ملکی معاشی حالات بہتر ہونے کی صورت میں یہ پیکیج مزید بڑھا دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت ملک میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

کر رہی ہے وزیراعظم خود مہنگائی کے ایشو کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے غریب عوام وزیراعظم کے دل میں رہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کو عوامی مشکلات کا اندازہ ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مصنوعی مہنگائی کرنے والے اور آٹا و گندم بحران پیدا کر نے والے ذمہ داروں کے خلاف بھر پور کاروائی کریں گے۔
محبوب سلطان