ملتان میں گھنٹوں بجلی بند‘ گھریلو‘ تجارتی صارفین بری طرح متاثر

ملتان میں گھنٹوں بجلی بند‘ گھریلو‘ تجارتی صارفین بری طرح متاثر

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان شہر میں بجلی کی طویل بندش سے گھریلو اور تجارتی صارفین بری طرح سے متاثر ہورے ہیں۔ملتان شہر میں روزانہ 70 سے 100 فیڈرز 4 گھنٹے کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔میپکو ذرائع کے مطابق ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل،کھمبوں کی تنصیب و شفٹنگ سمیت لائنوں کی تبدیلی کے لئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔بی سی جی چوک،بہاولپور روڈ اور ملحقہ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

علاوں کے مکینوں کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے روزانہ 6 گھنٹے کے لئے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔گھریلو ماور متاثر ہو رہے ہیں۔تاجروں کے مطابق بجلی کی مسلسل اور طویل بندش کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں۔سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں۔حکومت تاجروں پر رحم کرے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کروائے۔

صارفین

مزید : ملتان صفحہ آخر