صادق آباد‘ کسٹم ٹیم کا آپریشن‘ 3کروڑ 20لاکھ کا سامان ضبط

صادق آباد‘ کسٹم ٹیم کا آپریشن‘ 3کروڑ 20لاکھ کا سامان ضبط

  



صادق آباد(نامہ نگار)کسٹم افسران صادق آبا دنے کاروائی کرکے تین کروڑ 20لاکھ روپے کا نان کسٹم پیڈسامان تحویل میں لے لیا۔نان کسٹم پیڈ اشیاء قانون کی تحویل میں ہوں گی غیر قانونی اشیاء کی ترسیل کرنے والے مافیاء خبر دار ہو جائیں ایرانی پٹرول و نان کسٹم پیڈ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انچارج انٹیلی جنس کسٹم محسن شاہ نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے کیا انہوں نے کہاکہ رواں ہفتے کاروائیاں کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ہینو ٹرک،پریمیو کار،وڈز کار کا سمگل شدہ کپڑا کمبل،ایرانی پٹرول کے تین ٹینکر جس کی مالیت 1کروڑ 50لاکھ روپے بنتی ہے تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کپڑا کمبل وغیرہ کی قیمت 1کروڑ 70روپے بنتی ہے جن کو سرکاری تحویل لے کر کارروائی شروع کر دی ہے محسن شاہ نے صدر پریس کلب شکیل احمد جتالہ سے گفتگو کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایرانی تیل کا کاروبارکرنے والے اب قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے سرکاری ٹیکس بچانے والے قانون اور عوام کے مجرم ہیں ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعائت نہیں کی جائے گی

ضبط

مزید : ملتان صفحہ آخر