زکریا یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب‘آزادی کیلئے خصوصی دعائیں

زکریا یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب‘آزادی کیلئے خصوصی ...

  



ملتان (سٹی رپورٹر)بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگلش ڈیپارٹمنٹ میں چیئرمین ڈاکٹر نوید چودھری کی (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

قیادت میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف اور طلبہ نے کھڑے رہ کر کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈاکٹر قمر، ڈاکٹر مستنیر لودھی، اکیڈمک اور کلیریکل سٹاف اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نوید چودھری نے کہا کہ یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم یکجان ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کے لئے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ پوری پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے، دنیا کی تاریخ کا طویل ترین 6 ماہ سے جاری کرفیو ختم کرنے, مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق خودارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر جنت نظیر وادی گزشتہ دس سال سے خون میں نہا رہی ہے۔ تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے ہندوستانی فوج جو ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ اس کے تدارک کے لئے پوری پاکستانی قوم نہ صرف آواز بلند کر رہی ہے بلکہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے قیادت میں اعلی سطح کی جو سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔ اب وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کے چراغ سے روشنی حاصل کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر کشمیریوں کے حق میں دعا بھی کی گئی۔

دعائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر