میاں چنوں‘ پاک فوج کا جوان افغان بارڈ پر شہید‘ آبائی گاؤں میں سپرد خاک

میاں چنوں‘ پاک فوج کا جوان افغان بارڈ پر شہید‘ آبائی گاؤں میں سپرد خاک

  



میاں چنوں (نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں چک نمبر1اے چودہ ایل کارہائشی پاک فوج کاجوان سہیل پاک افغان بارڈرپرخاردارتارلگانے کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے مادروطن پرقربان ہوگیاجسے نمازجنازہ کے بعدفوجی اعزازکیساتھ آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیاپاک فوج کے چاک وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی نمازجنازہ میں کمان بریگیڈیئررضوان اکاڑہ،(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

میجرطلحہ فورسندہ اورکیپٹن اکمل فورسندہ سمیت اہل علاقہ سے کثیرتعدادنے شرکت کی فضاء پاک فوج کے نعروں سے گونج اٹھی خاندانی ذرائع کیمطابق شہیدکا بیٹابعمرتقریباً6سال جبکہ بیٹی بعمرتقریباً3سال ہے اس موقع پرشہید کے والدراؤعبدالقیوم نے کہاکہ مجھے بیٹے کی شہادت پرفخرہے کہ مادروطن کے دفاع کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیا۔

سپرد خاک

مزید : ملتان صفحہ آخر