ویمن چیمبر آف کامرس خواتین کو معاشی طو رپر مستحکم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے‘ کمشنر کی وفد سے ملاقات میں گفتگو

ویمن چیمبر آف کامرس خواتین کو معاشی طو رپر مستحکم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چولستان اور دیہی علاقہ کی ہنرمند خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے ویمن چیمبر آف کامرس بہاول پور اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خواتین معاشرہ کی بنیادی اکائی ہیں اور انہیں معاشی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

طور پر خودمختار کر کے قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری نے ویمن چیمبر آف کامرس کی عہدیدار خواتین سے کیا۔ اس موقع پر صدر ویمن چیمبر آف کامرس شیریں ارشد خان، سینئر نائب صدر ناہید مسعود، عائشہ شاہد، فاطمہ دیوان، رابعہ ارشد، مریم عباسی، جہاں آراء عباسی، ارم، گامن مائی، سائرہ لودھی اور رابعہ عامر موجود تھیں۔ صدر ویمن چیمبر آف کامرس شیریں ارشد نے خواتین ہنرمندوں کے فن پاروں کی نمائش کے لئے روہی فیسٹیول 2020ء بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ویمن چیمبر کے لئے دوسری پانچ سالہ مدت کے لئے پروفیشنل لائسنس حاصل کیا جا چکا ہے اور ترکی حکومت کے تعاون سے خواتین کی تربیت کے لئے معاہدہ کیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقہ کی 500خواتین کو یو ایس ایڈ کے تعاون سے ڈیری ڈویلپمنٹ کی تربیت دی گئی ہے۔ کمشنر بہاول پور نے ڈائریکٹر آرٹ کونسل کو روہی فیسٹیول کے لئے ویمن چیمبر کے ساتھ فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

بریفنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر