وہاڑی‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ عملے کا ناروا سلوک‘ بیوہ خواتین‘ مسائل سے دوچار

وہاڑی‘ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام‘ عملے کا ناروا سلوک‘ بیوہ خواتین‘ مسائل ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کے عملہ کے مبینہ ناروا رویہ کی وجہ سے بیوہ مستحق غریب خواتین مسائل کا ہوگئیں واقعات کے مطابق مختلف علاقوں کی رہائشی مستحق نادار اور معزور اور (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

بیوہ خواتین اللہ رکھی سمیرا بی بی کلثوم بی بی آمنہ بی بی، حلیمہ بی بی، نورین بی بی، سکینہ بی بی اور دیگر خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہیکہ بی آئی ایس پی عملہ بورے والہ مبینہ طور پر مستحق نادار بیوہ غریب خواتین کی شکایات سننے اور مسائل حل کرنے کی بجائے ان کو ذلیل وخوار کرنے لگا ہے چوکیدار دروازے سے ہی عورتوں کو واپس بھیج دیتا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بورے والا عبدالرحمن کمپیوٹر کا علم نہ ہونے کی بنا پر شکایات کا ازالہ کرنے سے سے قاصرہے اور دفتر آنے والی خواتین کو ٹرخانے لگاجس کی وجہ سے غریب اور بیوہ خواتین دھکے کھانے پر مجبورہیں ان خواتین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھرتوروٹی بھی نہیں پکتی اگر یہاں کوئی ایماندار افسر ہوتوہماراگذر بسرہوسکتاہیبی آئی ایس پی حکام سے ان خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے حال پر رحم کیا جائیاوراسسٹنٹ ڈائریکٹر بورے والا عبدالرحمن کا تبادلہ کیا جائے اور کسی ذمہ دار اور دیانتدار افسر کوتعینات کیا جائے۔

مسائل

مزید : ملتان صفحہ آخر