سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ‘ ملزم کیخلاف مقدمہ

سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ‘ ملزم کیخلاف مقدمہ

  



کوٹ اسلام‘حویلی کورنگا (نامہ نگار‘نمائندہ پاکستان)کبیروالا کے رہائشی نوجوان سید نصر عباس ولد سید امداد حسین شاہ نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اور اہل بیت کرام رضوان اللہ علیہم کی شان میں نازبیا اورگستاخا(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

نہ کلمات پر مبنی پوسٹ لگائی تھی،جس پر علماء کرام اور شہریوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا، حالات اور واقعات کے پیش نظر پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے رخواست گزار واصف الکریم نعمانی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف بجرم 298A مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود تحصیل بھر کے دینی حلقوں اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالا میں درج مقدمہ نمبر 52/20میں نامزد ملزم نے متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت کرالی ہے۔ذرائع کے مطابق بااثر حلقوں اور انتظامیہ نے مذکورہ معاملہ کے حوالے سے پیدا ہونیوالی ناخوشگوار صورت حال کے پیش نظر مقامی علمائکرام،ممبران امن کمیٹی،تاجران اور فریقین کے ساتھ رابطہ قائم کررکھا ہے۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر