کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر میں مزید دو مریض داخل

کرونا وائرس کا شبہ‘ نشتر میں مزید دو مریض داخل

  



ملتان(وقائع نگار) کورونا وائرس کے خطرات منڈلانے لانے لگے ہیں۔نشتر ہسپتال میں کرونا وائرس کے شبہ میں مزید دو مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے۔جس کے بعد زیرعلاج مریضوں کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ہے۔مذکورہ مریضوں کا تعلق ملتان کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے ہے۔نئے داخل ہونے والے مریضوں میں عامر اور ثنااللہ کے نام شامل ہیں۔ جن کو گزشتہ روز نشتر ہسپتال کی اسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے دو روز قبل حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کیے جانے والہ مشتبہ مریض مسعود کو ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے کی بناء پر آسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا یے۔اس وقت نشتر ہسپتال میں۔ عابدمسعود۔عدنان ڈاکٹر گل بدین،عامر، ثنااللہ نامی مریض کروانا وارس کے شبہ میں زیر علاج ہیں۔

داخل

مزید : ملتان صفحہ آخر