روشن پنجاب‘ سستی بجلی کی فراہمی اولین ترجیح‘ ڈاکٹر اختر ملک

روشن پنجاب‘ سستی بجلی کی فراہمی اولین ترجیح‘ ڈاکٹر اختر ملک

  



ملتان(نیوز رپورٹر)وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ روشن پنجاب اور سستی بجلی ہماری ترجیحی ہے۔ سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے لئے سولر اور(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

ہائیڈل کے منصوبوں کو صوبے بھر میں پھیلا رہے ہیں۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا ا ظہا ر ا پنی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری، ذیلی اداروں کے سی ای اوز اور الیکٹرک انسپکٹرز نے شرکت کی۔و ز یر تو انا ئی ڈ ا کٹر ا ختر ملک نے کہا کہ سکولوں کی سولرائزیشن پر روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ 20مارچ تک پنجاب میں آٹھ ہزار دو سو سکولزسولر پر منتقل ہو جائیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ الیکٹرک انسپکٹرز اپنا قبلہ درست کر لیں اور عوام کو“اوور بلنگ“سے نجات دلائیں گے۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ عام آدمی مہنگی بجلی اور زیادہ بل سے پریشان ہیں۔ ہمیں لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ اجلاس میں نیٹ میٹرنگ اور سکولوں میں جاری سولرائزیشن کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بجلی

مزید : ملتان صفحہ آخر