حکومتی اقدامات کی تشہیر‘ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا فیصلہ

حکومتی اقدامات کی تشہیر‘ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا فیصلہ

  



ملتان(نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس گز شتہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

روز منعقد ہوا، جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے ممبران صوبائی اسمبلی وپارلیما نی سیکر ٹر ی بر ائے اقلیتی امو رمہندر پال سنگھ، تر جما ن وز یر اعلی پنجا ب سبین گل خا ن نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممبران کو حکومتی اقدامات کی تشہیر و ترویج کے لیے ذمہ داریاں سونپی گئی۔ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات کی بہترین تشہیر کے لیے بھی ایک حکمت عملی طے کی گئی۔ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات سے عوام الناس کو آگاہ کرنے کے لیے روایتی میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں تمام ممبران نے حکومتی موقف کی بہترین تشہیر اور میڈیا سے بروقت رابطہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ عام آدمی کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات کے ثمرات پہنچ سکیں اور وہ ان سے مستفیدہو سکیں۔مہندر پال سنگھ اور سبین گل خا ن نے کہا ہے کہ حکو مت پنجا ب کی طر ف سے عوامی فلاح و بہبو د کیلئے اقدامات کے حوا لے سے جو ذ مہ دا ر یا ں ہمیں سو نپی گئی ہے ہم انہیں بھر پور طر یقے سے انجا م دینگے۔

میڈیا

مزید : ملتان صفحہ آخر