ملتان ائیر پورٹ‘ کسٹم اہلکار کی چوری پکڑی گئی‘ سونے کے 4کنگن برآمد

ملتان ائیر پورٹ‘ کسٹم اہلکار کی چوری پکڑی گئی‘ سونے کے 4کنگن برآمد

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم کا اہلکار چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اہلکار سے چار سونے کے کنگن برآمد ہوئے ہیں ، اے ایس ایف نے ملازم کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کر دی، تفصیل کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ائیر(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

پورٹ پر مسافر عبد الرحمن خان شارجہ سے غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے ملتان پہنچا تھا، جس کے سامان سے کسٹم اہلکار عبد الحمید نے چار قیمتی سونے کے کنگن نکال لیئے، جس پر مسافر نے سول ایوی ایشن کو شکایت کی تو حکام نے اے ایس ایف کی مدد سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بغور جائزہ لیا، جس میں سے کسٹم اہلکار عبد الحمید کنگن نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جسے فوری طور پر اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا اور ڈیوٹی پرمٹ کو منسوخ کر کر دیا، جس کے خلاف انضباطی کاروائی بھی کی جا رہی ہے، سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ واقع کی انکوائری کر رہے ہیں، جب سکہ ملوث اہلکار کو سخت سزا دیں گے، یاد رہے چند روز قبل بھی ائیرپورٹ پر خاتون کے پرس سے 2500 پاؤنڈ نکال لیئے گئے تھے جو پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں، لیکن سول ایوی ایشن نے معاملے کو دبا دیا تھا۔۔

کنگن

مزید : ملتان صفحہ آخر