لودھراں‘ چینی سٹاک کرنے پر گودام سیل‘ ذخیرہ اندوزں کا گھیرا تنگ

لودھراں‘ چینی سٹاک کرنے پر گودام سیل‘ ذخیرہ اندوزں کا گھیرا تنگ

  



لودھراں (نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف نے غیر قانونی طور پر چینی ذخیرہ کرنے پر لودھراں میں ایک گودام کو سربہمرکردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہاکہ اشیاء خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی پر بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

انہوں نے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایات پر مختلف گوداموں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع گوداموں کے مالکان کو ہدایت کی کہ سٹاک رجسٹر اور فروخت کا ریکارڈ لازمی رکھا جائے۔ انہوں نے مزیدتاکیدکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ کوٹے سے زائد اشیاء رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام گودامز کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزی و منصوعی گرانی سے گریز کریں۔

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر