لودھراں‘ خاتون قتل‘ مختلف شہروں میں حادثے‘ 3افراد جاں بحق

لودھراں‘ خاتون قتل‘ مختلف شہروں میں حادثے‘ 3افراد جاں بحق

  



ملتان‘ وہاڑی‘ بورے والا‘ لودھراں (وقائع نگار‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) شاہ شمس پولیس نے ڈالے کی ٹکر سے نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے55سالہ شخص کے الزام میں نامعلوم درائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیل کے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

مطابق موضع سامو رانا کے رہائشی ظفر اقبال نے بتایا کہ گزشتہ روز میرا والد پیدل چل رہاتھا کہ پیچے سے ا?نے والے تیزرفتار ڈالہ کی تکر سے شدید زخمی ہوگئے جسے ریسکیو1122کی مدد سے طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال لایا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے۔ ملتان روڈ چک 89 ڈبلیو بی کے قریب لکڑی کی لدی ریڑھی سے موٹر سائیکل پر سوارتین نوجوان ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی ریسکیو ذرائع کے مطابق مین ملتان روڈ 89ڈبلیو بی کے قریب لکڑی سے لدی ہوئی ریڑھی سے پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122ٹیموں نے زخمی اور نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاموٹرسائیکل سوار تینوں نوجوان چک 91 ڈبلیو بی کے رہائشی ہیں۔ بورے والا چنوں روڈ پر نواحی گاؤں 515 ای بی کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمد حامد ولد محمد ہمایوں سکنہ 417 ای بی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد وقار ولد محمد علی سکنہ 499 ای بی سر پر چوٹیں آنے سے شدید زخمی ہو گیا حادثے کے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا سے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا۔ نظام آباد میں تین بچوں کی ماں کوثر مائی کو گھریلو ناچاقی پر قتل کر دیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق نظام آباد میں 25سالہ کوثر مائی کو قتل کر د یا گیا ا طلا ع ملنے پر ڈی ایس پی صدر حسن خان پولیس نفری اور فرانزک ٹیم سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ خان تو ن کے و ر ثا ء نے مقتو لہ کی ساس بھرانواں مائی، شوہر اکرم اور دیور خضر پر قتل کا الزام لگا یا اور مقتو لہ کے بھا ء جا و ید نے پو لیس کو بیان د یا کہ کوثر بی بی کو گلا دبا کر مارا گیا پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروا نے کے بعد نعش و ر ثا ء کے حوالے کر دی تر جمان پو لیس کے مطابق انشاء اللہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر