کوٹ ادو‘ طالبہ سے بداخلاقی‘ اوباش کیخلاف مقدمہ‘ کارروائی شروع

کوٹ ادو‘ طالبہ سے بداخلاقی‘ اوباش کیخلاف مقدمہ‘ کارروائی شروع

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایم ایس سی کی طالبہ سے اوباش نے بداخلاقی کر ڈالی وڈیوبناکرایک سال تک بلیک میل کرتا رہا خوف زدہ طالبہ بدنامی کے ڈرسے خاموش رہی، والدین متاثرہ کو لیکر تھانے پہنچ گئے، (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

تفصیل کے مطابق تھانہ محمودکوٹ کے علاقہ موضع گرمانی غربی کے رہائشی سکندرحیات جتوئی کی جواں سالہ بیٹی جوکہ گورنمنٹ کالج کامرس میں ایم ایس سی کی طالبہ تھی کی ایک سال قبل اپنے علاقہ کے رہائشی ملک شیرجتوئی سے موبائل فون پردوستی ہوگئی،اس دوران فلک شیرنے سائرہ بتول کو تعلیم کے بہانے موٹرسائیکل پر بٹھاکرآڑہ اکبرشاہ ویران مکان میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کی،بداخلاقی اور برہنہ وڈیو بھی بنالی، بعدازاں اس وڈیوکے زورپراس کے ساتھ سال بھرزیادتی کرتارہا،انکارپراسے سنگین نتائج اوراس کی وڈیوسوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیتارہا جس پرسائرہ بتول بدنامی کے خوف سے خاموش رہی،گزشتہ دنوں دوبارہ سائرہ بتول کوبداخلاقیکیلئے بلایا جونہ گئی دھمکیاں ملنے پراورتنگ آکراپنے والدین کوبتادیا، والد سکندر حیات متاثرہ بیٹی لڑکی کولیکرتھانہ محمودکوٹ پہنچ گئے،پولیس محمودکوٹ نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر48/20زیردفعہ 376آئی292درج کرکے اوباش کی تلاش شروع کردی ہے

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر