پانچ سو کلو میٹر طویل چولستان جیپ ریلی کا روٹ میپ فائنل

پانچ سو کلو میٹر طویل چولستان جیپ ریلی کا روٹ میپ فائنل

  



ملتان(نیوز رپورٹر) 15ویں چولستان جیپ ریلی کا روٹ میپ جاری کر دیا گیا ہے۔روٹ پونے پانچ سو کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔ روٹ مارکنگ کا کام آج مکمل(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کر لیا جائے گا۔15ویں چولستان جیپ ریلی 2020ء کاآج سے باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے،گزشتہ روز 15ویں چولستان جیپ ریلی کا ٹی ڈی سی پی کی جانب سے روٹ میپ جاری کردیا گیا ہے اور ریلی میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اس روٹ سے ا?گاہ کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ روٹ472کلومیٹر پر مشتمل ہیجس میں پہلے اور دوسرے دن کا ٹریک فاصلہ231کلومیٹر اور تیسرے دن کا ٹریک241کلومیٹر پر مشتمل ہے۔دوسری جانب ٹی ڈی سی پی کی ٹیم شیخ اعجاز کی سربراہی میں روٹ مارکنگ کا کام بھی تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیاور یہ کام ا?ج مکمل کر لیا جائے گا۔تیار شدہ روٹ پر ایمبولینس سروس،ٹریکٹر اور پانی کے ٹینک بھی کھڑے کئے گئے ہیں۔

جیپ

مزید : ملتان صفحہ آخر