جیپ ریلی‘ ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی بہاولپور انٹری

جیپ ریلی‘ ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی بہاولپور انٹری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر) ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی)بہاولپور پہنچ گئے ہیں،ٹریک کامعائنہ اوربہاولپور حکام(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

کیساتھ الگ الگ میٹنگز میں انتظامات کاجائزہ لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی،ٹی ڈی سی پی تنویر جبار15ویں چولستان جیپ ریلی کے انتظامات کو مکمل کروانے کے لئے لاہور سے براستہ سٹرک بہاولپو پہنچ گئے ہیں جبکہ ایونٹ منیجر فیاض احمد پہلے ہی بہاولپور میں ہیں۔ایم ڈی،ٹی ڈی سی پی کے بارے مزید بتایا گیا ہے کہ وہ بپاولپور کے بعد چولستان پہنچ کرٹریک کامعائنہ کریں گے اور چولستان میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ دریں اثناء ایم ڈی تنویرجباربہاولپور حکام کیساتھ میٹنگ بھی کریں گے جس میں انتظامات کاجائزہ لیا جائے گا۔