ضلع کچہری ملتان‘ دو گروپوں میں دوبارہ تصادم‘ ایک پارٹی گرفتار

ضلع کچہری ملتان‘ دو گروپوں میں دوبارہ تصادم‘ ایک پارٹی گرفتار

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ضلع کچہری ایک بار پھر سے میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی ایک پارٹی موقع پر گرفتار اور ایک پارٹی پہلے کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔موقع پولیس نے ایک پارٹی کو گرفتار کرکے تھانہ چہلیک منتقل کردیا،مقدمہ کی پیروی پر آئے دو گروپوں کے درمیان دوبارہ تصادم ہوا، ملزمان کے مابین 30 جنوری کو شدید لڑائی ہوئی تھی،ملزمان نے ایک (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

دوسرے پر اینٹوں سے وار کیے تھے،لڑائی میں بچوں نے بھی پتھر برسائے تھے،ملزمان کے آپس میں تین مقدمات زیر سماعت ہیں،ملزمان میں ندیم اور عمران سمیت دیگر شامل ہیں۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر