گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال میں انسولین ختم‘ شوگر مریض مایوس

گورنمنٹ شہباز شریف ہسپتال میں انسولین ختم‘ شوگر مریض مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال کی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شوگر کے مریضوں کو لگنے والی انسولین نایاب ہوگئی ہے۔جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے شہباز شریف ہسپتال میں کئی دنوں سے شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین دستیاب نہیں ہے۔ جسکی وجہ سے غریب مریض روز روز مذکور(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

ہ ہسپتال کے چکر لگا کر تھک گئے ہیں۔مگر شہباز شریف ہسپتال انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔شوگر کے مریض انسولین نہ ملنے پر بازار سے مہنگے داموں انسولین خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔اس بارے میں محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے شہباز شریف ہسپتال میں انسولین کی فراہمی کیلئے ہنگامی طور اقدامات کیئے جارہے ہیں۔
مایوسی