محکمہ تعلیم میں معذور افراد کی بھرتی شروع‘ مختلف کمیٹیاں تشکیل

محکمہ تعلیم میں معذور افراد کی بھرتی شروع‘ مختلف کمیٹیاں تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جام پور نامہ نگار حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں معذور افراد نے محکمہ تعلیم میں بھرتی کا عمل شروع کردیا۔ مورخہ 17 کو کلرکوں اور جبکہ 18فروری کو درجہ چہارم کے امیدواروں کے انٹرویوہونگے۔ سی ای او تعلیم راجن پور نے بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں میرٹ پر معذور کوٹہ کے تحت کلرکوں۔ درجہ چہارم کی بھرتی کا عمل شروع۔ سی ای او تعلیم راجن پور ثناء اللہ خان سہرانی نے بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جن میں راجن پور ایلمینٹری ونگ کیلے ڈپٹی ڈی ای او عطاء حسین سیلرہ۔ محمد عابد اے ای او۔ محمد یونس۔ محمد عشمان۔محمد ارسلان۔ زنانہ ونگ میں ڈپٹی ڈی ای او ساجد ہ کریم ودیگر اے ای او شامل ہیں اسی طرح تحصیل جام پور کے لیے ڈی ای او حشمت علی لنگاہ۔ محمد اختر اے ای او۔ محمد سرفراز خان۔ قائم مقام ڈپٹی ڈی ای او اعجاز الغفار۔ حبیب اللہ خان۔ امجد حسین ببر۔ زنانہ ونگ میں ڈپٹی ڈی ای او اقصی نورین اور اے ای او روجھان میں ڈپٹی ڈی ای او روجھان عطاء حسین سیلرہ ودیگر اے ای او شامل ہیں اسی طرح سیکنڈیری ونگ میں پرنسپل ہائر سیکنڈیری سکول راجنپور چوہدری نوراحمد۔سابق ڈپٹی ڈی ای جام پور چوہدری نور احمد۔ ہیڈماسٹر عبدالجلیل۔محمد خالد۔محمد رفیع النصیر احمدانی۔عامر فاروق احمد۔محمد اشفاق احمد شامل ہیں۔ مزکورہ کمیٹی کے ارکان درخواستوں کی سیکرونٹی کریں گے۔ سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی نے کہا کہ میرٹ شفاف پالیسی کے تحت ہو گی۔
تشکیل