میپکو ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں کارروائی‘ 120بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کی جنوبی پنجاب میں کارروائی‘ 120بجلی چوروں کو رگڑا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 120بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ31ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر21لا کھ13ہزار روپے جرمانہ عائد۔ایک ایف آئی آر درج۔11فروری 2020?ء کو ملتان میں 13گھریلوصارفین کو18054یونٹس چوری کرنے پر359777 روپے جرمانہ عائدکیا گیا(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

۔ڈی جی خان میں 18 گھریلو صارفین کو21149یونٹس چوری کرنے پر339794روپے جرمانہ، وہاڑی میں 9 گھریلواورکمرشل صارفین کو 7041 یونٹس چوری کرنے پر102358روپے جرمانہ،بہاولپور میں 11گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو23669یونٹس چوری کرنے پر267018روپے جرمانہ، ساہیوال میں 18 گھریلو،ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو16237یونٹس چوری کرنے پر239994روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 10 گھریلو صارفین کو5699یونٹس چوری کرنے پر97500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو11549یونٹس چوری کرنے پر195000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، بہاولنگر میں 13 گھریلوصارفین کو18050یونٹس چوری کرنے پر330600روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 14 گھریلوصارفین کو10521یونٹس چوری کرنے پر181508 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر