ملتان: مختلف علاقوں میں 19وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان: مختلف علاقوں میں 19وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان

  



ملتان(وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف19 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے آدھی باغ کے قریب ذیشان حیدر سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے حسین چوک غلام سرور سے دو نامعلوم گن پوائنٹ پر (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

نقدی18ہزار لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے ایم ڈی اے چوک غلام مرتضی سے دونامعلوم نے اسلحہ کی نوک پر نقدی15ہزار چھین لئے، سبزہ زار کالونی محمد نسیم کی دوکان میں دومسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر نقدی و موبائل مالیت ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بوعہ پور محسن حسین سے تین نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ الپہ کے علاقے محمد زبیر سے چار مسلح ڈاکو نے نقدی، موبائل دیگر سامان مالیت 45ہزار چھین کرلیگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقے ڈبل پھاٹک شمائلہ بی بی دیگر افراد کے سولہ موبائل، تھانہ کینٹ کے علاقے چوک بازار شیراز گل کا موبائل، ابدالی روڑ مسعود اختر،تھانہ قطب پور کے علاقے ٹمبر مارکیٹ حماد سعید کا موٹرسائیکل چوری ہوگئے،شاداب کالونی انیس احمد کا موبائل مالیت70ہزار، بی زید کے علاقے ایم جناح روڑممتازحسین کے دفتر کا سامان مالیت35ہزار، محمد فیصل کی دوکان سے لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی مالیت35ہزار، محلہ عثمان آباد ریاض احمد کیگھر سے نقدی، طلائی زیورات مالیت 91ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے امین آباد مجاہد حسین کی موٹرسائیکل، تھانہ بستی ملوک کے علاقے اللہ دتہ کے بھانہ سے گائے، کٹا مالیت55ہزار، تھانہ ستی شجاعباد کے علاقے عبدالقادر کے گھر سے موٹرسائیکل،صدر جلالپور کے علاقے مقبول احمد کی بھینس،کٹامالیت2لاکھ70ہزار جبکہ ستی جلالپور کے علاقیمبشر علی کے رقبہ سے ٹرانسفارمر مالیت87ہزار چوری ہوگئے ہیں۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر