جلالپور پیروالا‘ مقدمہ میں ملوث تین ملزموں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور
ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے جلالپور پیروالا میں عیدالفطر کے روز 13 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو دو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں تین ملزمان صابر حسین وغیرہ نے کونسل ملک محمد عثمان بھٹی کے توسط سے درخواست ضمانت دائر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ سال عیدالفطر کے روز 13 افراد کے قتل میں انہیں ملوث کر کے گرفتار کیا وہ آٹھ ماہ سے جیل میں قید ہیں اس مقدمہ میں 17 سے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی آر میں بھی ان کا کوئی کردار واضح نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ مسلحہ پائے گئے۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
منظور