کبیروالا‘ خاتون نے آشنا سے ملکر شوہر مار ڈالا‘ ملزمہ گرفتار

کبیروالا‘ خاتون نے آشنا سے ملکر شوہر مار ڈالا‘ ملزمہ گرفتار

  



کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+بٹہ کوٹ+نواں شہر سیداں (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) نو بیاہتا بیوی نے آشنا ء کے ساتھ مل کر شوہر کو زہردے کر مارڈالا، متو فی کی چھ ماہ قبل شادی ہو ئی تھی، ملزمہ گرفتار کرلی تفصیل کے مطابق نواحی موضع ماڑی سہو کے رہائشی محمد ظفر ولد زوار کو اسکی بیوی شازیہ بی بی دختر رب نواز نے مبینہ آشنا ے ساجد کے ساتھ مل کر زہریلا کھانا (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

کھلا دیا، ظفر کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان لے جا یا گیا جہاں وہ درمیانی شب جاں کی بازی ہار گیا، متو فی ظفر کی عرصہ چھ ماہ قبل شازیہ کے ساتھ شادی ہو ئی تھی، علاقہ مکینوں کے بقول شازیہ مشکوک کردارکی مالک تھی اور اسکے ساجد کے ساتھ دیرینہ مراسم تھے،پو لیس نے متو فی کی نعش قبضہ میں لے کے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال منتقل کردی ہے، بارہ میل پو لیس نے ساجدہ کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ مفرور ساجد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر