نام نہاد حکومتی پیکج سے عام آدمی کو ریلیف نہیں ملے گا‘ بلاول بھٹو

نام نہاد حکومتی پیکج سے عام آدمی کو ریلیف نہیں ملے گا‘ بلاول بھٹو

  



کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہادر+نواں شہر سیداں (نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) حکو متی پیکج”اونٹ میں منہ میں زیرہ“ دینے کے مترادف ہے، مہنگائی کی آڑ میں حکو متی”چہیتوں“ نے اپنی تجوریاں بھریں، سلیکٹڈ حکو مت عوامی مسائل حل کر نے میں مکمل(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

طور پر ناکام ہو چکی ہے، نیب نوٹسسز عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ ڈ النے کی کوشش ہیں،سندھ سے سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جارہا ہے، صوبائی اختیارات میں مداخلت وفاق کے خلاف گھناؤ نی سازش ہے، اگلی حکو مت پیپلز پارٹی بنائے گی،مہنگائی کے خلاف عوام نااہل حکو مت کے خلاف میدان میں نکلنے کے لئے تیار رہیں،ان خیالا ت کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری بھٹونے گزشتہ شب پیپلز پارٹی کے صو بائی راہنماء ملک ناہید عبا س جٹ دھرالہ سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور ناکام ہو چکے ہیں جب کہ ٹھوس حکمت عملی کے فقدا ن کے باعث مل؎کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو چکی ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے نام نہاد حکو متی پیکج سے عام آد می کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، انہوں نے حکو متی مہنگائی خاتمے پیکج کو چہیتوں کو نواز نے کی سازش ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد نیب ریفرنسسز پر پارٹی راہنماؤں کو قید رکھنا انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے،انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ بنانے کے دعویدار”چالیس چو روں“پر مشتمل ٹو لہ ہے،انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے جبر و ستم کی ”سیاہ رات“ جلد چھٹنے والی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مہنگائی کے خلاف تحریک میں ہر پاکستانی بھر پور شرکت کے لئے تیاررہے، اس موقع پر ملک نوید عبا س دھرالہ،مہر رضوان ہانسلہ، مہررمضان چندا، اظہرعلی بھنگو سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی مو جود تھے۔

بلاول

مزید : ملتان صفحہ آخر