جیلوں میں 3ہزار سے زائد قیدیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع

جیلوں میں 3ہزار سے زائد قیدیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقا ئع نگار) جنوبی پنجاب کی گیارہ جیلوں میں 3 ہزار سے زائد قیدیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔سینکڑوں قیدی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ضمانتوں سے محروم تھے۔تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کی جیلیں جس میں ملتان ڈسٹرکٹ جیل۔سنٹرل جیل،بہاولپور بورسٹل جیل،مظفر گڑھ جیل،ڈیرہ غازی خان جیل،سب جیل شجاع آباد سمیت(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

11جیلوں میں 3 ہزار سے زائد قیدیوں کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھے۔جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں قیدیوں کو ضمانتوں کے حصول کے لئے مشکلات پیش آرہی تھیں۔جس کی وجہ سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر نادرا کی موبائل ٹیمیں ان جیلوں میں جا کر ان قیدیوں کے شناکتی کارڈ بنائیں گی۔ایک ہفتے کے اندر تمام قیدیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا عمل مکمل ہو گا۔گزشتہ روز سے نادرہ کی ٹیموں نے اپن اکام شروع کر دیا ہے۔اس حوالے سے جیل خانہ جات محسن رفقی سے رابطہ کیا گیا کہ نادرا ٹیموں کو ہر قسم کی سہولیات دی جا رہی ہیں ان کے کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔
شناختی کارڈ