حکومت فلاپ‘ جھوٹے دعوے کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے‘ آصف سعید خان مینس

  حکومت فلاپ‘ جھوٹے دعوے کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے‘ آصف سعید خان مینس

  



چوک میتلا(نامہ نگار) سا بق منسٹر آصف سعید خان منیس نیصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

کہا کہ مو جودہ حکو مت غریب عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوام ان کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں ریاست مدینہ کے دعویداروں نے آٹا اور چینی کا بحران بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ عوام پر مسلط کر دیا ہے عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ غریب عوام سابقہ حکو متوں کے دور میں اشیاء خوردو نوش کے ریٹ اور موجودہ حکو مت کے ریٹ کا موازنہ کر چکی ہے اور جھوٹے بیا نات سے تنگ آچکی ہے کیوں کہ مو جودہ حکو مت نے غریب عوام کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اس موقع پر را نا سراج محسن جٹھول چوہدری الیاس مطلوب بھٹہ و دیگر بھی مو جود تھے۔

آصف سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر