سازشی عناصر ناکام‘ 2020عوام کیلئے معاشی خوشحالی کا سال‘ خسرو بختیار

      سازشی عناصر ناکام‘ 2020عوام کیلئے معاشی خوشحالی کا سال‘ خسرو بختیار

  



خان پور(نامہ نگار) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آٹے کے بعد اب چینی کے بحران سے بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بہترین حکمت عملی کے باعث سرخرو ہوئے ہیں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے عوام کو مہنگائی سے نمٹنے کیلئے 15 ارب روپے فراہم کرنے کے فیصلے سے پاکستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اسلام آباد میں اپنی(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

رہائش گاہ پر ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 260 سیٹھ عبدالماجد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ آٹے کا بحران مصنوعی تھا جبکہ چینی کا بحران پیدا کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادی گئی ہیں حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے سال 2020 پاکستان کے عوام کے لئے معاشی خوشحالی کا سال ہوگا سابقہ حکومتوں کے بوجھ ہمیں ورثے میں ملے تھے اب پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر سیٹھ عبدالماجد نے اپنے حلقہ کے مسائل بارے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کو تفصیل سے آگاہ کیا اور موجودہ سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریفارمز مخدوم خسرو بختیار نے سیٹھ عبدالماجد کو یقین دہانی کرائی کہ خان پور شہر میرا دوسرا گھر ہے اس کی تعمیر ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی شہر خان پور اور مضافات میں ترقیاتی منصوبوں پر اسی مالی سال میں بھر پور انداز میں کام شروع کریں گے۔

خسرو بختیار

مزید : ملتان صفحہ آخر