تبدیلی کے دعویدار حکمران قوم پر عذاب‘ مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل کرنے میں مضمر‘ ذیشان اختر

  تبدیلی کے دعویدار حکمران قوم پر عذاب‘ مسائل کا حل قرآن وسنت پر عمل کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جمہوریت وتبدیلی کے نعرے دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں ہیں،اصل تبدیلی،دنیا وآخرت کی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

کامیابی اورتمام مسائل کا حل قرآن وسنت پرعمل کرنے میں مضمر ہے،جمہوریت وتبدیلی کے نعرے دھوکہ کے سواکچھ بھی نہیں ہے،اصل تبدیلی،دنیا وآخرت کی کامیابی اورتمام مسائل کا حل قرآن وسنت پرعمل کرنے میں مضمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا بحران اور کمر توڑ مہنگائی اللہ کا عذاب ہے،سودی نظام معیشت چور بازاری اور اللہ سے بغاوت پرمبنی شیطانی نظام کی وجہ سے بے برکتی اوراللہ ہم سے ناراض ہوگیا ہے تبدیلی کے دعویدار حکمران قوم پرعذاب بن گئے۔اس لیے نجات کا واحد راستہ توبہ استغفار اورشریعت کا نفاذ ہے۔ہرجانے والا فرد پیچھے رہ جانے والوں کو پیغام دے جاتا ہے کہ ہرانسان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اورآخرت کی کیا تیاری کی ہے۔جماعت اسلامی ایک دینی اور انقلابی جماعت ہے جو لوگوں کی دنیا کے ساتھ آخرت بنانے کا بھی فریضہ سرانجام دیتی ہے۔
دعویدار