لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر سہولیات کی عدم دستیابی‘ درخواست پر سماعت 20فروری تک ملتوی‘ رپورٹ طلب

  لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر سہولیات کی عدم دستیابی‘ درخواست پر سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے لاہور عبدالحکیم ایم تھری پر سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 20 فروری(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

تک ملتوی کرتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔ضل عدالت میں سماعت کے دوران این ایچ اے افسران،ڈی سی فیصل آباد،ٹوبہ اور ننکانہ سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ عدالت نے موٹروے ایم تھری پر عدم سہولیات پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر سہولیات کیوں فراہم نہیں کی جارہی ریسٹورنٹ سمیت دیگر سہولیات کیوں میسر نہیں ہورہی موٹروے پر مساجد میں بھی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔جس پر پٹرولیم وکیل نے کہا کہ پٹرول پمپس کی منظوری کیلئے معاملہ ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہے،این او سی نہ ملنے کے باعث موٹروے پر پمپس نہیں لگ رہے،جس پر ڈپٹی کمشنرز نے 2 ہفتوں میں این او سی جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وکیل کنسٹرکشن کمپنی نے کہا کہ ریسٹورنٹ سمیت دیگر سہولیات ایک ماہ میں میسرکردینگے،فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے۔
طلب