بورے والا میں بیٹی قتل کرنیوالا سفاک باپ گرفتار‘ تحقیقات شروع

بورے والا میں بیٹی قتل کرنیوالا سفاک باپ گرفتار‘ تحقیقات شروع

  



بوریوالا (تحصیل رپورٹر) پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بوریوالا کے علاقہ یوسف آباد میں (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

سفاک ملزم نیاز احمدنے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اقصی نیاز کو بے دردی سے چھری کاوارکر کے گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھااور موقع سے فرار ہوگیاتھا جس پر پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے رضیہ بی بی زوجہ نیاز احمد کی مدعیت میں غیرت اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او وہاڑی نے اے ایس پی بوریوالا ڈاکٹرعزیر احمد اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن میاں شمعون جوئیہ پر مشتمل ایک ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی،جس نے شب و روز کی محنت کے بعد ملزم نیاز احمد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر