ڈاکٹر مظہر اقبال چودھری کی پرائیویٹ سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت

  ڈاکٹر مظہر اقبال چودھری کی پرائیویٹ سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد(نامہ نگار)پرائیویت تعلیمی ادارے دی سٹریم سکول کے نام سے نجی تعلیمی ادارہ قائم کر دیا گیا۔دی سٹریم سکول کی پروقار افتتاحی تقریب میں رہنما پاکستان(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

مسلم لیگ نواز ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 243 ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ایم پی اے نے کہا کہ دی سٹریم سکول انفرادیت کیپہلوؤں اور جدت سے آراستہ تعلیمی تکنیک کا حامل ادارہ ہے۔ اور اس کاتعلیمی طرز اور نصاب تعلیم و تربیت انٹر نیشنل معیار کے ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے۔ اس جدید سکول کے افتتاح سے ہارون آباد کے بچوں کو اعلی معیار کی تعلیم اور عملی تربیت کا موقع ملیگا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبہ اپنی اپنی جگہ تعلیمی وژن کی ترویج میں شانہ بشانہ چل رہیہیں اس سکول کے تعارفی پہلو میں بچوں میں لیڈر شپ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی بات اور آئیڈیاز خوش آئند ہیں اور ان کا بروشر بھی بہت متاثرکن ہے۔ انہوں نے اس ادارے کی ترقی اور بہتری کے مرحلہ میں ہر ممکن تعاون اور کاوش بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتیہوئے پرنسپل دی سٹریم سکول ماہر تعلیم محمد اکرم نے کہا کہ ہم نے ہارون آباد میں جدیدتعلیم کی بنیاد رکھ دی ہے اور یہ ادارہ مستقبل میں سب سے نمایاں مقام پر فائز ہو گا۔تقریب میں معززین علاقہ۔ والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شرکت