رحیم یار خان تنخواہیں نہ ملنے پر میونسپل کارپوریشن ملازمین کا احتجاج
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)میونسپل کارپوریشن کے عملہ صفائی کیمتعددسیورمینوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف عبدالرحمٰن اور(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)
انکے ساتھ درجنوں ملازمین نے احتجاج کیا ان کا کہنا ہے کہ میونسپل کاپوریشن نے ہمیں ایک ماہ کے لیے ڈیلی ویجز پر صفائی کے لیے رکھا تھا اور ہم نے باقاعدگی سے اپنی ڈیوٹی دی ایک ماہ گزر جانے کے بعد جب ہم نے اپنی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو ہمارے ساتھ ٹال مٹول سے کام لیا جانے لگا جبکہ ہمارے گھروں میں بچے دووقت کی روٹی کے لیے ترستے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور ہماری تنخواہیں دلوائی جائیں۔میونسپل کارپوریشن کے ایکسیئن محمدانصر سے جب اسے بارے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ ان ملازمین کو ڈیلی ویجز پر ایک ماہ کے لیے بھرتی کیا گیا تھا،انکی تنخواہیں جس اکاؤنٹ سے چلت ہونی ہیں وہ اکاؤنٹ ابھی تک آپریٹو نہیں ہوا جبکہ میری اپنی برانچ کے ملازمین کو بھی ابھی تک تنخواہ نہیں ملی ہم کوشش کررہے ہیں کہ اکاؤنٹ جلدی آپریٹو ہوجائے تاکہ تمام ملازمین کو انکی تنخواہیں دے دی جائیں ہ