رحیم یار خان‘ ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج‘ نعرے بازی

  رحیم یار خان‘ ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کا مطالبات منظوری کیلئے احتجاج‘ ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پاکستان ڈپلومہ انجینئرفیڈریشن کی مطالبات کے حق میں 11روزبھی قلم چھوڑہڑتال(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

کاسلسلہ جاری، ڈویژنل کینال آفس میں محکمہ انہار، محکمہ لوکل گورنمنٹ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے تمام سب انجینئرز، سینئراسسٹ انجینئرنے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپوراحتجاج کیااورمطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرپی ڈی ای اوایف عبدالحنان نے ٹیکنیکل الاؤنس کاحصول، سروس سٹرکچراوراین ٹی سی ایکٹ کے مطالبات کامطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے جائزحقوق ہمیں دیئے جائیں،ہم اپنے مطالبات کے حصول تک اپنااحتجاج جاری رکھیں گے اوراحتجاج کے باعث تمام منصوبے متاثرہوں گے، انہوں نے کہاکہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے گزاراکرنامشکل بن چکاہے، حکومتی عہدیداران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات نہ مان کرہمارے حقوق پرڈاکہ ڈالاجارہاہے جوسراسرزیادتی ہے، سب انجینئرزکافیڈرل فکسڈالاؤنس ہوتاہے جوصرف اریگیشن کے سب ایجینئرزکودیاجارہاہے لیکن باقی محکموں کے سب انجینئرزکونہیں دیاجارہاہے اسے برابری کی بنیادی پردیاجائے، انہوں نے کہاکہ اگرہمارامطالبات تسلیم نہ کیے گئے احتجاج کادائرہ کاروسیع کردیاجائے گا

نعرے بازی

مزید : ملتان صفحہ آخر