آزاد کشمیر، بھارتی فورسز کی قافلے پر فائرنگ، 3افراد زخمی، ہسپتال منتقل

آزاد کشمیر، بھارتی فورسز کی قافلے پر فائرنگ، 3افراد زخمی، ہسپتال منتقل

  



مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) کنٹرول لائن پر ضلع پونچھ سے گزرتی ہوئی کار ریلی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریلی کا آغاز تیتری نوٹ سے ہوا تھا جو دھاڑ بازار میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کی 36ویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔مدارپور کے نزدیک مینڈلا کے مقام پر بھارتی فوج نے ریلی پر گولیاں برسائیں۔ پولیس حکام کے مطابق بھارتی فوجیوں نے دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک 32 سالہ لقمان عزیز ہیں جنہیں گردن میں گولی لگی، 20 سالہ ارسلان صدیقی کو پشت پر گولی لگی اور راشد طالب کو بائیں بازو میں گولی لگی۔حکام کا کہنا تھا کہ ان میں سے لقمان اور ارسلان کو راولا کوٹ کے شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم لقمان کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

بھارتی فائرنگ

مزید : صفحہ اول