ملک کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: شہباز شریف

ملک کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: شہباز شریف

  



اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی خطرات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحت مند ہوتی، دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سود کی شرح بڑھا کر کاروبار، روزگاراور بجلی گیس بڑھا کر عوام کا معاشی قتل عام کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ 11000 ارب قرض ملک کو معاشی بیڑیوں میں جکڑنے کے لئے لیاگیا، جس کا قوم کو فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔ انہوں نے کہاکہ عوام تاجر اور سیاستدان معیشت بچانے کے لئے متحد اور تیار ہوجائیں،عوام اور ملک کا معاشی قتل مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی گاڑی کو اندھے ڈرائیور کی طرح ریورس میں چلارہی ہے۔وزیراعظم ہاؤس چوروں کی پناہ گاہ اور ملک کو عوام کی معاشی قتل گاہ میں بدل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی چور وزیراعظم کی سرپرستی میں محفوظ اور بے قصور تاجروں کو جیلوں میں بند کیاجارہا ہے۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول