دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، ہمیں بھی کمر کسنا ہوگی: عارف علوی

        دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، ہمیں بھی کمر کسنا ہوگی: عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (بیورو رپورٹ،نیوزایجنسیاں)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں قوم کے حوصلے کو پست کرنے کی بجائے اعتماد دینا ہوگا کیونکہ پست حوصلے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں۔ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے جبکہ صنعتوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور نئی نسل کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیالکوٹ میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت قابل ستائش ہے، کامیاب جوان پروگرام میں بغیر سفارش کے قرضے دیئے جا رہے ہیں اور میرٹ کے مقابلے کی فضا اور بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے نئی نسل کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ کی وجہ سے جدید علوم تک رسائی آسان ہو گئی ہے اور جاپان کی قیادت کو کہا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان میں باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں۔ آج دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، ہمیں بھی تیاری کرنا ہوگی۔ تقریب میں معاونین وزیر اعظم عثمان ڈار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر چودھری اخلاق، عمرڈار، کمشنر گوجرانوالہ زاہد اختر زمان،ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ طارق قریشی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمد بشیر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت کے اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قرضہ حاصل کرنے والے جوانوں میں چیکس تقسیم کئے۔ بعد ازاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ”پریذیڈنٹ انیشیٹیوفار آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ کمپوٹنگ“ کے انٹری ٹیسٹ میں شریک امیدواروں سے بھی خطاب کیا۔اس کے بعد وہ انہوں نے صدر پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما عثمان ڈار کی رہائش گاہ پر کھانا کھانے کے بعد ایوان صنعت و تجاوت سیالکوٹ تشریف لے گئے اور ایوان صنعت تجارت کے اراکین سے خطاب کیا۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ اول -