پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیاں لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں

پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیاں لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تعلیم کے شعبے میں پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں ایک اور بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس صورتحال میں لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ نجی جامعات نے اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کیلئے ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کر دیا۔تفصیل کے مطابق اعلی تعلیم کا شعبہ ترقی کی بجائے زوال پذیر ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے باعث پنجاب میں لاکھوں طلبہ، طالبات اور اساتذہ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔پنجاب کی نجی جامعات نے طلبہ اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔ایسوسی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر یہی پالیسیاں جاری رہیں تو نجی جامعات کو تالے لگ جائیں گے، جس سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے چارٹر کا بھی اعلان کیا گیا جس میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کو طلبہ اور طالبات کی آسان دسترس میں لانے کیلئے اقدامات اٹھانا، اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی حکمت علمی ترتیب دینا، اعلیٰ تعلیمی نظام میں موجود بے قائدگیوں کو ختم کرنا، حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کی اصلاح کیلئے نتیجہ خیز کوششوں کو بروئے کار لانا اورنجی تعلیمی شعبے میں اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے مالکان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرانا اس میں شامل ہیں۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ نجی جامعات کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو بھی جلد از جلد حکومتی ذمہ داروں تک پہنچایا جائے گا۔

پنجاب حکومت

مزید : صفحہ اول