ڈیرہ اسماعیل خان، سی تی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان، سی تی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد ہلاک

  



ڈیرہ اسمٰعیل خان(نیوزایجنسیاں)ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات گئے سی ٹی ڈی کی ٹیم نے بگوانی گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران مخبر کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارا،گھر میں چھپے مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد زخمی ہوگئے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔سی ٹی ڈی سے مقابلے میں دو نوں دہشتگردوں کی شناخت وقار ظفر آباد اورنوید سکنہ درکھانانوالی کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کھتی پولیس چیک پوسٹ حملے میں ملوث تھے۔ریجنل پولیس آفیسر سید امتیازشاہ کے مطابق دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ حساس تنصیبات پر حملے میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

2دہشت گرد ہلاک

مزید : صفحہ اول