حکومت آئی ایم ایف کیساتھ ازسر نو ڈیل کرے، موجود معاہدہ نامنظور

حکومت آئی ایم ایف کیساتھ ازسر نو ڈیل کرے، موجود معاہدہ نامنظور

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی،یہ معیشت و ملک نہیں چلا سکتے،عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے کسی کے پیٹ میں کھانا نہیں جائیگا،آئی ایم ایف سے معا ہد ے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے،پی ٹی آئی ایم ایف معاہدہ پھاڑکرپھینک د یں گے۔ بدھ کوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھاجس طرح سے یہ معاہدے کررہے ہیں،ملکی معیشت کی جان نکال جائیگی، انہوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی، پارلیمان کا حق ہے وزراء سے سوال پوچھے، 15 ماہ میں جتنا قر ض لیا گیا ماضی میں اتنا قرض نہیں لیا گیا، جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، حکومت جائیگی تو ہمیں کوئی اور عبوری سیٹ اپ قبول نہیں،بلاول بھٹو کا کہناتھا حکمراں آئی ایم ایف کے پاس واپس جائیں اور دوبارہ ڈیل کریں، جب سے پارلیمان میں آیا ہوں ہرمنی بجٹ پرکہا یہ عوام کا معاشی قتل ہے، عوام ریلیف چاہتے ہیں، جینا چاہتے ہیں۔ ہمیں اور عوام کو پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے پر اعتراض ہے، حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے لیکن عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہ کرے۔بلاول بھٹو نے کہا جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہم اپنے حلقوں میں جاتے ہیں توعوام ہم سے سوال کرتے ہیں، آئے روزخودکشیاں ہورہی ہیں، کراچی میں ایک باپ نے بچوں کیلئے گرم کپڑے کی سکت نہ ہونے پر خودکشی کر لی، خوراک کی قیمتوں میں ایک سال میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔بلاول بھٹو نے کہا ہم حساب مانگیں توجواب میں گالیاں ملتی ہیں اورذاتیات پرآجاتے ہیں، غریب عوام حکومت کی معاشی پالیسی برداشت نہیں کرسکتے، موجودہ حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول