مردان،پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ معمولی زخمی

مردان،پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ معمولی زخمی

  



مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز گر گیا،پائلٹ محفوظ رہا،معمولی خراشیں آئیں،طیارہ گرنے کا واقعہ مردان کے علاقے آصف کلی میں پیش آیا۔ حادثے میں زخمی پائلٹ کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرنے والا جہاز رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ ہے۔ تربیتی طیارے کا پائلٹ معمولی زخمی ہے۔ پائلٹ کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تربیتی طیارہ گر کر تباہ

مزید : صفحہ اول