نیکٹاکی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے تعاون کر ینگے،وزیرداخلہ

  نیکٹاکی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے تعاون کر ینگے،وزیرداخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ نیکٹا کا کردار شدت اور انتہا پسندی جیسے عناصر کا مقابلہ کرنے اورحکمت عملی بنانے کیلئے بے حد اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیکٹا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نیکٹا کی جانب سے شائع کردہ کتب اور رپورٹس وزیر داخلہ کو پیش کی گئیں۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شائع کردہ مواد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کر یں گے۔قبل ازیں وزیر داخلہ کی نیکٹا آمد پر نیشنل کوارڈینٹر نیکٹا مہر خالق داد لک نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، نیکٹا حکام نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو تفصیلی بریفنگ دی اور نیکٹا کے زیر سایہ کئے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
،وزیرداخلہ

مزید :

صفحہ اول -