پانی کی 18گھنٹے عدم فراہمی، واسا کامکمل سپلائی کے حساب سے بلز کی وصولی کا انکشاف

پانی کی 18گھنٹے عدم فراہمی، واسا کامکمل سپلائی کے حساب سے بلز کی وصولی کا ...

  



لاہور(جاوید اقبال)واسانے صوبائی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی پر بل کی وصولی کا انوکھا قانون نافذ کر لیا،6گھنٹے پانی فراہم کرکے24گھنٹے سپلائی کے نام پر صارفین سے 6 ارب روپے زائد وصول کر لئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک برس سے صارفین کی اکثریت کو پانی کا بل بغیر میٹرریڈنگ کے ساتھ بھجوایا جارہا ہے جبکہ واسا نے واٹر کمیشن کے ذریعے پانی کی سپلائی کے دورانیہ میں 24گھنٹوں میں بارہ گھنٹے کمی کی اور پھر غیر اعلانیہ طور پر اس دورانیہ میں مزید 6گھنٹہ کمی کر دی گئی۔ پانی کی سپلائی کے دورانیہ میں 18گھنٹے کمی کے باوجود واسا بل پرانے ریٹس پر وصول کر رہا ہے۔اس حوالے سے انجمن تحفظ شہریان لاہور کے وائس چیئرمین حاجی غلام حسین کا کہنا ہے کہ یہ سراسرناانصافی ہے ہم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے کر واسا حکام سے 6 ارب روپے عوام کو واپس دلوانے کیساتھ ساتھ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔اس حوالے سے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ واسا ایسا کر کے قانون شکنی کا مرتکب ہو رہا ہے۔پانی چھ گھنٹے فراہم کرتا ہے تو اسے بل چوبیس گھنٹو ں کا وصول کرنے کا اختیار نہیں لہٰذاواسا حکام کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔صوبائی وزیر ہاؤ سنگ میاں محمود الرشید نے اس حوالے سے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیساتھ ساتھ واسا حکام سے جواب طلب کریں گے۔

انکشاف

مزید : صفحہ اول