حکومتی پیکیج مذاق، یوٹیلیٹی سٹورز نہیں عام مارکیٹ میں مہنگائی کنٹرول کی جائے: شہری

حکومتی پیکیج مذاق، یوٹیلیٹی سٹورز نہیں عام مارکیٹ میں مہنگائی کنٹرول کی ...

  



لاہور(دیبا مرزا سے)صوبا ئی دارلحکو مت کے شہریوں نے یو ٹیلیٹی سٹورز پر حکو متی ریلیف پیکج کواونٹ کے منہ میں زہرہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے غربت مکاو پیکج صرف یوٹیلیٹی سٹورز پر فراہمی کو ناقابل عمل قرار دیا ہے اور اس پیکج سے عام مارکیٹ میں سستی اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یو ٹیلیٹی سٹورز کے بجا ئے سستے با زاروں اور اوپن ما رکیٹوں میں سستے دامو ں اشیاء فراہم کئے جانے سے مہنگا ئی میں کمی آئے گی،یو ٹیلیٹی سٹورز سے عوام کا اعتما د اٹھ چکا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق حکو مت کی جانب سے مہنگا ئی سے ستا ئی عوام کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی سمیت 15ارب کا ریلیف پیکیج کا اعلا ن کیا گیا ہے جبکہ عوام حکو مت کے اس دیئے گے ریلیف پیکج سے مطمئن نہیں ہے۔ لا ہو ر بھر کے مختلف یو ٹیلیٹی سٹورز پر آئے لو گو ں محمد سرفراز خان،سلطا ن عالم، ظہو ر، اسلم، ثریا بی بی، عروج نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اگرچہ چند اشیاء ما رکیٹ کی قیمت سے کم دام پر میسر ہیں لیکن بیشتر چیزیں تو ہمیں عام ما رکیٹ سے ہی خر یدنا پڑتی ہیں۔ اس حکو مت نے مہنگا ئی کے تما م ریکا رڈ توڑ ڈا لے ہیں غریب آدمی غربت کی چکی میں پستا چلا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یو ٹیلیٹی سٹورز ہر شہری کی پہنچ میں نہیں ہے اس کی نسبت اس ریلیف پیکج سے عام مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں۔ محمد سرفراز خان نے کہا کہ غربت وافلاس اور کمر توڑ مہنگائی کی چکی میں پس جانے والی مجبور عوام کیلئے وزیر اعظم کا ریلیف پیکج مذاق سے زیادہ کچھ نہیں۔ آٹا،گھی،چینی اور دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت واقعی عوام کو سہولت دینے پر سنجیدہ ہے تو پٹرول،گیس اور بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان کریں اور اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ میں رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کا بندوبست کرے تا کہ ہر اآ دمی با آسا نی اپنی زند گی بسر کر سکے۔

شہری

مزید : صفحہ اول