4 چینی فوجیوں پر امریکہ کی آدھی آباد ی کا حساب ڈیٹا چرانے کا الزام، مقدمہ درج

  4 چینی فوجیوں پر امریکہ کی آدھی آباد ی کا حساب ڈیٹا چرانے کا الزام، مقدمہ درج

  



واشنگٹن(بیورو چیف) چین کی لبریشن آرمی کے چار ارکان پر امریکہ کی تقریباً آدھی آبادی کا حساس ڈیٹا چرانے کا الزام لگا کر ان کے خلاف اٹلانٹا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ تاریخ میں ہیکنگ کے سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔استغاثہ کے مطابق فلوریڈا ریاست کے صدر مقام اٹلانٹا میں امریکی شہریوں کے کریڈٹ کا ریکارڈ رکھنے والی ایک کمپنی ”ایکوافیکس“ کے پورے نیٹ ورک کو توڑ کر اس کا حساس ڈیٹا چرا لیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل ولیم باز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کار ر و ا ئی سے تقریباً ساڑھے چودہ کروڑ شہری متاثر ہوئے جن کے نام، سوشل سکیورٹی نمبر، پیدائش کی تاریخیں اور دیگر حساس معلومات کو کامیابی سے حاصل کر لیا گیا تھا یہ مقدمہ ایک ایسے وقت درج ہوا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ چین کے امریکہ میں بڑھتے ہوئے معاشی اور سیاسی اثر و رسوخ سے خبردار کر رہی ہے۔

ڈیٹا چوری الزام

مزید : صفحہ اول